About Us

اسلام علیکم
شاعری کیا ہے؟ کیسے کی جاتی ہے؟ اس کے عوامل کیا ہیں ؟ کیا یہ کوئی سائنس ہے یا فن؟
کون سے رموز کی پیروی کرنی چاہیے؟ کس طرح اسے خوبصورت بنایا جا سکتا ہے ؟
مذکورہ بالاسوالات کو اذہان میں رکھے بغیر کچھ افراد طبع آزمائی کرتے نظر آتے ہیں ، جس کے باعث اردو کی اس نازک صنف کا ستیاناس ہوتا جا رہا ہے ، ان کی دیکھا دیکھی نوآموز نے بھی شاعری میں اپنے قلم کی دھار تیز کرنا شروع کر دی ہے ، جن میں سر فہرست ہم خود ہی ہیں۔ایک دورتھا جب شاعری کو ایک سہل پیغام سمجھا جاتا تھا اور اب حال یہ ہے کہ پیغام ختم ہے اور شاعری سہل۔
شعر کیا ہے؟
شعر کا لفظ  تاریخی طور پہ شعور سے نکلا ہے یعنی کسی چیز کو جاننا اور جدید اصطلاح میں ایسا  کلام جو کسی واقعے یا موضوع کی طرف اشارہ کرتا ہواور اس کے کہنے کا کوئی مقصد بھی ہو۔
شاعری کی شرائط کیا ہیں؟
شاعری کا جوہر لکھنے والے کا تخیل ہوتا ہے۔ خیالات کی وسعت اور کسی واقعے یا چیز کے متعلق اس کی سوچ کا پھیلاو۔
یہ ایک خداداد صلاحیت ہوتی ہے اور اسی کے ذریعے شاعر ایسے واقعات بھی جو اس نے دیکھے نہیں ہوتے بلکہ صرف پڑھے یا سنے ہوتے ہیں ان کو اس طرح بیان کر جاتا ہے جیسے اس کے سامنے وقوع پذیر ہو رہے ہوں، یہ تخیل ہی اسے زمانے کی قید سے آزاد کر دیتا ہے۔ عام آدمی کیلئے صبح کا وقت صرف طلوع آفتاب ہے لیکن شاعر کیلئے یہ وقت بہت سی گرہوں کی گتھی سلجھاتا نظر آتا ہے۔ی